میڈیکل سائنس

میڈیکل سائنس


 پرانے وقتوں کے حکیم بیماری کا پتہ مریض کی نبض پکڑ کر لگاتے تھے پھر میڈیکل سائنس آگئی اب ڈاکٹر نبض نہیں مریض کی گردن پکڑتے ہیں۔

(William bonec)


میڈیکل سائنس کی ترقی دیکھی ہے مریض کی جسمانی حالت سنبھلنے لگتی ہے تو معاشی حالت بگڑنے لگتی ہے۔

(John amerson)


میڈیکل سائنس کی بیشتر دوائیں نشہ سے بھرپور ہیں لیکن یہ جائز نشہ ہے کیونکہ اس سے ریاست کو منافع پہنچتا ہے۔

(Rick folli)


درد کم کرنے والی گولیاں اور الٹے سیدھے اینٹی بائیوٹک کھلا کر فرد کے گردے خراب کیے جاتے ہیں پھر میڈیکل سائنس مریض پر احسان کرتی ہے اور اسے کڈنی سپیشلسٹ کے پاس بھیج دیتی ہے۔

(Tokista)


ڈاکٹر مریض کو صرف اس کی بیماری بتانے کی فیس وصول کرتے ہیں اور فیس وصول کرنے کے بعد مریض سے پوچھتے ہیں بتاؤ تمہیں کیا مسئلہ یا کیا بیماری ہے۔

(Elliul)


میڈیکل سائنس پہلے بیماری پیدا کرتی ہے پھر اس کا مہنگا علاج تشخیص کرتی ہے مریض خرچے سے پریشان ہو جائے تو مارکیٹ میں موڈ اچھا رکھنے والی گولیاں بھی دستیاب ہیں۔

(Carllito ray)


جب ڈاکٹر مریض کو کہہ رہے ہوتے ہیں کے اگلے ہفتے دوبارہ آنا تو اس کا مطب ہوتا ہے کے پرانا نشہ اب مزہ نہیں دے گا۔

(Shown petterix)


جب ایک پیزہ شاپ بنتی ہے اس کا تیس پرسنٹ منافع ڈاکٹروں کے بٹوے میں بھی جاتا ہے۔

(Mustffa najam)


میڈیکل سائنس ایک دن عقیدے کی جگہ لے لے گی مریض کا ڈاکٹر سے سوال کرنا کے اس نے فلاں فارمولا کیوں لکھا ہے ڈاکٹروں کی توہین میں شمار ہو گا۔

(Nick walker)


دنیا میں اس وقت میڈیکل سائنس کی حکمرانی ہے اس نے کہا کورونا آچکا ہے لہذا اس کے حکم پر دنیا بند کر دی گئی۔

(Rehan al-batosh)


ڈاکٹر رشوت کھاتے ہیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں ان کو رشوت دیتی ہیں فارما کمپنیوں کے ملازمین ڈاکٹر کو یاد دلانے کے لئیے ہوتے ہیں کے آپ ہماری کمپنی کو صحیح سے منافع نہیں دے رہے۔

(Mystereo)


میڈیکل سائنس مریض کو فطری غذاؤں کی افادیت نہیں بتاتی ڈاکٹر خون کے کمی والے مریض سے یہ نہیں کہتے کلیجی کھاؤ وہ مریض کو کیمیکل والے سیرپ پلاتے ہیں جسے آئرن مشہور کر رکھا ہے۔

Post a Comment

0 Comments